عراق میں القاعدہ کی حامی تنظیم داعش کا زور ٹوٹ گیا: اوباما

Barack Obama

Barack Obama

میسی چیوٹسس (جیوڈیسک) امریکی ریاست میسی چیوٹسس میں گفتگو کرتے ہوئے براک اوباما کا کہنا تھا عراق میں امریکی فضائیہ کی کارروائی کے بعد صورتحال کافی بہتر ہو چکی ہے۔

سنجار پہاڑی پر موجود داعش کے جنگجوؤں کا زور ٹوٹ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی اور امریکی شہریوں کی حفاظت اور امداد کے لیے خطے میں امریکی فورسز موجود رہیں گی جبکہ جنگجوؤں کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔