بغداد (جیوڈیسک) برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں داعش کے ٹھکانے اور توپخانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں ایک رپیر جہاز اور دو ٹورنیڈو جی آر فور نے حصہ لیا۔
داعش نے شام اور عراق کے حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ امریکا اور اسکے اتحادی اسکے ٹھکانوں پر فضائی حملے کر رہے ہیں۔
دارالحکومت بغداد سے ایک سو دس کلومیٹر مغرب میں واقع شہر رمادی پر داعش کے قبضے کے بعد ایرانی ملیشیا عراقی فوج کے ہمراہ زمینی حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔