بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں 6 کار بم دھماکوں میں 36 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے تلبیہ کے قریب مصروف شاہراہ پر ایک کار میں بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دارلحکومت میں ہی مزید 5 مختلف کار بم دھماکوں میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 36 ہو چکی ہے اور 70 سے زائد زخمی ہیں، سیکیورٹی اور میڈیکل حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جا رہا ہے۔