عراق (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے میں 26 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدوں کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے بغداد کے شمالی حصے میں واقع ایک کیفے میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
پولیس کے مطابق کیفے ایک پارک میں قائم ہے جہاں شام کے وقت لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھانے آتے ہیں۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔