عراق: بغداد میں بم دھماکے، 18 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

 Bomb Blasts

Bomb Blasts

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے شہر بغداد میں بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ بغداد کے بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ یہ دھماکہ دورا کے بازار میں کیا گیا۔ 2006 سے 2007 کے درمیان ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔

عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات نے 2008 میں مزید شدت اختیار کر لی تھی جبکہ رواں ماہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 680 سے زائد ہے اور 2013 میں 4 ہزار 500 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔