بغداد (جیوڈیسک) حکام کے مطابق پہلا دھماکہ صدر سٹی میں صبح اس وقت ہوا جب بازار میں لوگوں کی بھیڑ تھی۔ اس دھماکے میں 64 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پھلوں اور سبزیوں کے ٹرک میں چھپایا گیا تھا۔ دوپہر کو دو مزید خودکش کار دھماکے شمالی ضلعے کاظمیہ اور جامعہ میں ہوئے جن میں پولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان دھماکوں میں 29 افراد ہلاک ہوئے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی اکثریت ہے اور ان میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔