بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراقی فوجی ذرائع نے بتایا کہ کل بُدھ کے روز دارالحکومت بغداد میں نامعلوم افراد نے گرین زون میں میزائل حملہ کیا۔ انتہائی حساس اور سخت سیکیورٹی والے علاقے میں ہونے والے میزائل حملے کے بعد پولیس نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاہم اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ میزائل حملے کے بعد امریکی سفارت خانے کی طرف سے خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کی میزائل حملے سے گرین زون میں زور دار دھماکہ ہوا۔
عراق کے فوجی ذرائع نے میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔ کسی گروپ نے ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔