عراق (جیوڈیسک) کے شہر بغداد میں کار بم دھماکوں سے 75 افراد جاں بحق اور 157 زخمی ہو گئے۔ ہفتے کے روز جب عراق کے شہر بغداد میں لوگ عید کے دوسرے روز خوشیاں منانے میں مصروف تھے کہ 6 کار بم دھماکوں نے شہر میں قیامت صغری برپا کر دی۔ یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں میں 75 افراد جاں بحق اور 157 زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب عراق ہی کے شہر نصریہ میں ہونے والے ایک اور کار بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 25 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے ایک تفریحی پارک کے باہر ہوئے۔ دہشت گردی کے واقعات کے بعد نصریہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔