عراق(جیوڈیسک) کے دارالحکومت بغداد میں دریائے دجلہ میں مقامی ریسٹورنٹ کی کشتی ڈوب جانے سے کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں تقریبا اسی افراد سوار تھے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گمشدہ افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔ ہلاک ہونے والوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر حادثہ کی کوئی بڑی وجہ سامنے نہیں آئی۔ جائے حادثہ پر گمشدہ افراد کے عزیز و اقارب کا رش لگ گیا ہے جو اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں۔