واشنگٹن (جیوڈیسک) عراقی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ ایک خودکش بم حملہ آور نے بغداد میں دھماکہ کیا ہے، جس میں سات افراد ہلاک جب کہ 19 زخمی ہوئے ہیں۔
اتوار کے روز اسکان کے مضافات میں ہونے والے اس دھماکے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی، جس علاقے میں زیادہ تر شیعہ آبادی رہتی ہے۔
تاہم، داعش، جو ایک سنی گروپ ہے، عراق کی اکثریتی آبادی کو مرتد قرار دیتا ہے اور آئے دِن بغداد کے بھیڑ والے علاقوں میں بم حملے کرکے اُنھیں ہدف بناتا ہے۔
عراقی افواج، جنھیں اتحادی فضائی کارروائیوں کی مدد حاصل ہے، داعش کے شدت پسندوں کے خلاف نبردآزما ہے، جب کہ دو سال سے زیادہ عرصہ قبل شدت پسندوں نے عراق کے بڑے رقبےپر قبضہ جما لیا تھا۔