عراق میں بم دھماکے ، 30 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

Iraq Blast

Iraq Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں مختلف بم دھماکوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں شادی کی ایک تقریب میں کار بم دھماکے سے 18 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔ بعقوبہ میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری نہیں کی۔