عراق میں 2 بم دھماکے، 44 افراد ہلاک، 70 زخمی

Iraq Blast

Iraq Blast

بغداد (جیوڈیسک) پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ جمعے کے روز بم دھماکوں کا سلسلہ باب الشرقی کے علاقے میں بکنے والے استعمال شدہ کپڑوں کے ٹھیلوں میں ایک بم کے پھٹنے سے ہوا۔

دو منٹ بعد دوسرا بم دھماکہ ایک کار میں ہوا جس کا ہدف وہ لوگ تھے جو پہلے دھماکے کے متاثرین کی مدد کے لئے جائے وقوعہ تک پہنچے تھے۔

پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ہونے والے بم حملوں میں 44 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 70 زخمی ہیں۔

واضع رہے کہ عراق 2011 ء میں ملک سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد سے لے کر اب تک کے بدترین بحران کا شکار ہے۔ ملک کے ایک تہائی حصے کا کنٹرول اسلامک سٹیٹ کے جنگجوئوں کے ہاتھ میں ہے۔