موصل (جیوڈیسک) عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے میں دہشت گرد تنظیم داعش نے بم سے مسلح 4 گاڑیوں کے ساتھ حملہ کیا جس میں 9 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
وادی عقبی کے صنعتی علاقے میں پولیس کی موجودگی کے مقامات پر بم سے مسلح 4 گاڑیوں کے ساتھ حملہ کیا گیا، حملے میں ہیوی مشین گنوں والی 2 گاڑیاں بھی ناکارہ ہو گئی ہیں۔
اس دوران عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق موصل کے شمال مغربی محّلے مشریفات العلی کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔
دوسری طرف عراقی فورسز نے ملک کے مشرق میں واقع دیالہ کے بعض علاقوں میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کروا دیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر جون 2014 میں داعش نے قبضہ کیا۔
عراقی فورسز نے نومبر 2016 میں شہر کے مشرقی حصے کو دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے چھڑا لیا اور 19 فروری کو موصل کے مغربی حصے کو رہا کروانے کے لئے آپریشن کا آغاز کروایا تھا۔