بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت میں بم دھماکے اور پرتشدد واقعات میں 4 فوجیوں سمیت 14 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
عراقی دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں تشدد کے تازہ واقعات میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،عراقی پولیس کے مطابق 4 فوجیوں کو بغداد کے شمال مشرق میں بعقوبہ شہر کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جب کہ بغداد کے جنوبی علاقے مشہد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔
ذلایا گاؤں میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہر میں دیگر تشدد کے واقعات میں مزید 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اورزخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردی ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔