عراق : بم دھماکوں اور فائرنگ میں 20 افراد ہلاک ،35 زخمی

Bomb Blast

Bomb Blast

بغداد (جیوڈیسک) دارالحکومت بغداد کے قریب رمادی شہر میں ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق ایک کار بمبار اور 3 خودکش حملہ آوروں نے جوائبا پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا، چیک پوائنٹ پر مامورپولیس اہلکاروں نے مقابلہ کر کے حملہ آوروں کو پولیس اسٹیشن کے باہر ہی خود کو دھماکے سے اڑانے پر مجبور کردیا۔

جبکہ عراق بھر میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں گزشتہ ماہ تقریبا ایک ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔