بغداد (جیوڈیسک) حکام کے مطابق سب سے زیادہ تباہ کن دھماکہ دارالحکومت بغداد سے 80 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع قصبے خالص میں ہوا۔ جس میں پینتیس افراد ہلاک ہوئے۔ دوسرا کار بم دھماکہ بغداد کے ضلع حسینیہ میں ہوا جہاں بارہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
عراق کے جنوبی صوبہ بصرہ کے شہر الزبیر کی ایک مارکیٹ میں ہوئے دھماکے میں دس افراد ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔