بغداد (جیوڈیسک) عراق میں کار بم دھماکے اور فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 83 ہوگئی ہے جبکہ 90 سے زیادہ زخمی ہیں۔
عراق کے شہر ناصریہ میں حملہ آوروں نے ہائی وے پر بنے ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کی اور پھر کار میں بیٹھ کر فرار ہوئے اور نزدیکی سیکورٹی چیک پوسٹ پر کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد تراسی ہوگئی ہے جبکہ نوے زیرعلاج ہیں۔
مرنے والوں میں چار ایرانی شہری بھی شامل ہیں ، شدت پسند تنظیم داعش نے ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔