عراق کی سرحد سے ملحقہ شام کے علاقے میں بم دھماکا، 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Iraq

Iraq

عراق (جیوڈیسک) کی سرحد سے ملحقہ شام کے مشرقی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق عراقی سرحد سے ملحقہ میایا دین کے بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ بم بارود سے بھاری کار میں نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے متعدد دھماکے ہوئے۔

دوسری جانب شامی فوج کے خلاف برسرپیکار ’’النصرہ فرنٹ‘‘ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ہمارے ساتھیوں نے کی ہے جب کہ اس گروپ کا تعلق عراق میں حکومت کے خلاف جنگ میں مصروف تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) سے ہے۔