عراق: مصروف شاہراہ پر کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک

Car Bomb Blast

Car Bomb Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق کی مصروف شاہراہ پر کار بم دھماکے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

عراقی دارالحکومت بغداد کی شاہراہ پر صبح کے وقت کار بم دھماکا ہوا جس سے دس افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بیس زخمی ہوئے ہیں۔

زور دار دھماکے سے درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ روز بھی بغداد میں بم دھماکے سے بیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔