عراق میں خود کش دھماکے سے 47 افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ عراق کے شہر کرک میں افطار کے بعد کیفے میں ہونے والے خودکش بم دھماکے سے سنتالیس افراد جانبحق جبکہ انتیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب لوگ افطار میں مشغول تھے کہ ایک خودکش بمبار نے ریستوران میں داخل ہو کر اپنے آپ کو اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں 38 افراد موقع پر جانبحق جبکہ 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے درجنوں افراد شامل ہیں۔ جو افطار کے لیے مقامی کیفے میں جمع تھے۔