عراق کے دارا لحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے 4 دھماکے، 28 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت میں یکے بعدیگرے 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بغداد میں حضرت علی ؓ کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں سیکڑوں افراد جمع تھے کہ اس دوران اجتماع کے قریب کھڑی کار میں نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا دھماکا صدر کے علاقے میں کھڑی کار میں ہوا جس میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ تیسرا دھماکا صدر کے ہی رہائشی علاقے میں کیا گیا جہاں کار میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔