بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں الکاظمیہ کے علاقے میں بم دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد ہلاک اور 20 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل نے بتایا کہ خصوصی ٹیمیں دھماکے کی نوعیت کے تعین کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔
ایک سیکیورٹی ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بغداد کے کاظمیہ کے علاقے میں واقع ایک مارکیٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹا ، جس سے دو شہری ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔
الکاظمیہ شہر میں اہل تشیع کے دو ممتاز آئمہ امام موسیٰ بن جعفر اور ان کے پوتے محمد الجواد کے مزارات ہیں۔ یہ دونوں بزرگ حضرت محمدﷺ کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس علاقے کو عراق کا سب سے مضبوط قلعہ قرار دیا جاتا ہے۔
اس شہر میں مقامی اور غیر ملکی زائرین کا ہجوم رہتا ہے۔ مذہبی مزارات پر حاضری دینے کےعلاوہ لوگ یہاں پر خریداری کے لیے بھی آتے ہیں۔