بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت میں مسجد پر خودکش کار بم دھماکے میں 39 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں بدھ کی شام تمیمی مسجد کے نزدیک خودکش کار بم دھماکا ہوا۔
جس میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں، حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حالیہ دنوں میں عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔