بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارلحکومت کے داخلی راستے پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خود کش کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔
بغداد کے داخلی راستے پر خازیمیہ کے قریب چیک پوائنٹ پر چیکنگ کا عمل جاری تھا کہ اچانک ایک کار میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے، حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خازیمیہ میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔