بغداد (جیوڈیسک) عراق میں کار بم دھماکوں کے مختلف واقعات میں 51 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ گزشتہ روز دارالحکومت بغداد اور اس کے ادرگرد کے علاقوں میں کئی کار بم دھماکے کئے گئے جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
حکام کے کے مطابق حملہ آوروں نے رش والی مارکیٹوں اور شاپنگ سنٹر کو نشانہ بنایا۔تازہ ترین کار بم دھماکے کا واقعہ رات گئے داراحکومت بغداد سے 65 کیلومیٹر دور Anbakiya گاوں میں پیش آیا۔ جس میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2008 سے اب تک ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں گزشتہ ماہ ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔