عراق : کار بم دھماکوں میں 11 افراد جاں بحق

Iraq Blast

Iraq Blast

بغداد(جیوڈیسک)عراق میں تین کار بم دھماکوں میں گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی فوج کے انخلا کے بعد عراق میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہو گئے ہیں۔

دہشت گردوں نے جنوبی صوبے میں ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا۔تین کار بم دھماکوں میں گیارہ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے،چند روز قبل سیکیورٹی فورسز اور حکومت مخالف مظاہرین میں جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔