عراق: کار بم دھماکے میں 51 افراد ہلاک
Posted on February 18, 2017 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Iraq Blast
بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعاد مان نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ شیعہ آبادی کی اکثریت والے علاقے البایہ میں ہوا۔
شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا کہ اس بم کار دھماکے کا ہدف شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے تھے۔
عراقی فورسز کی کارروائیوں کے باوجود داعش کے جنگجو دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں تواتر سے اپنی کارروائیاں کرتے آ رہے ہیں۔
جمعرات ہی کو بغداد اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں چار دہشت گرد حملوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com