بغداد (جیوڈیسک) عراق میں چار کار بم دھماکوں میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق دو کار بم دھماکے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں تیس کلو میٹر دور واقع قصبے محمودیہ میں ہوئے جن میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔
بغداد میں ہوئے دو دھماکوں میں چھ افراد کی ہلاکت ہوئی کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
رواں برس عراق میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ایک ماہ کے دوران نو سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔