عراق: گرجا گھر کے قریب دھماکا، 14 افراد ہلاک

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) جنوبی بغداد کے علاقے Dura میں گرجا گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے بارہ افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تیس افراد زخمی ہیں۔ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سیکورٹی فورسز نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ عراق میں رواں سال کے دوران ہونے والے بم دھماکوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں چھ ہزار چھ سو پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔