موصل (جیوڈیسک) عراقی شہروں فلوجہ، صلاحدین اور موصل میں پیش آنے والے دہشت گرد حملوں میں 4 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہو گئے۔
عراق میں پہلا حملہ آج صبح ضلع انبار کی تحصیل فلوجہ میں پیش آیا، جس میں پارک شدہ بم لادی گئی ایک گاڑی کے دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
دوسرا دھماکہ صلاحدین شہر کے علاقے سینیہ میں ہوا، بے جی پیٹرولیم ریفائنری کے ملازمین کی بس سروس میں نصب شدہ بم کے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔
دہشت گرد تنظیم داعش سے واپس لیے جانے والے موصل شہر میں ایک حملے میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔
سیکورٹی حلقوں کے مطابق اس شہر سے منسلک الا سادیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے تین کارندے مارے گئے جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تلاشی کا کام جاری ہے۔