عراقی شہر بصرہ میں بس اسٹیشن پر کار بم دھماکا،10 افراد ہلاک،16 زخمی

Iraq Blast

Iraq Blast

بصرہ(جیوڈیسک) عراق میں بس اسٹیشن پر کار بم دھما کے میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں ۔ سیکورٹی حکام کے مطابق عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں بس اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

جہاں کار بم دھماکے میں10 افراد ہلاک اور16 زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔