کرکیوک (جیوڈیسک) عراق کے شہر کرکیوک میں ایک خود کش حملہ آور کو حملے کی تیاری کے وقت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کرکیوک محکمہ پولیس کے سربراہ حطاب عمر نے بتایا ہے کہ تیسن علاقے میں ایک 15 سالہ لڑکے کو اسوقت گرفتار کیا گیا جب وہ رسول اعظم مسجد پر حملے کی تیاری کر رہا تھا ۔اس لڑکے نے بم بیلٹ پہن رکھی تھی جسے بم ڈسپوزل ٹیم نے حفاظت کیساتھ لڑکے کے جسم سے اتارا۔
کرکیوک کے یکم بر حازیران محلے میں واقع جعفر ال صادق حسینیے مسجد میں کل شام بم حملے میں پولیس کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔