لاہور : تحریک اھلحدیث پاکستان کے چیئرمین مرکزی روئیت حلال کمیٹی کے ممبر علامہ عبداللہ غازی سرپرست اعلی پروفیسر محمد یونس صدیقی ڈاکٹر خلیل الرحمن لکھوی مولانا شریف حصاروی مفتی فاروق احمد قصوری اور عباس علی ٹھٹیالوی نےمسجد خالد بن ولید کے دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق کے فلوجہ شہر کا بعض فرقہ پرست ملیشیا نے ایک سال سے زیادہ عرصہ سے محاصرہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے فلوجہ کے رہنے والے بھوک اور پیاس کی وجہ سے مر رہے ہیں اور عراقی فرقہ پرست حکومت سعودیہ عرب سے بھیجی گئی امداد جو کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل ہے اسے فلوجہ نہیں پہنچنے دے رہے ہیں جس کی وجہ اہل فلوجہ سخت مصیبت میں ہے اور امریکی حکومت بھی فرقہ پرست ملیشیا کا ساتھ دے رہی ہے۔
انہوں کہا کہ عراق میں اہل سنت کا وجود خطرےمیں ہے ایرانی حکومت بھی ملیشیا کا ساتھ دے رہی ہے مرکزی روئیت حلال کمیٹی کے ممبر علامہ عبداللہ غازی نے اپنے خطاب میں اسلامی کانفرنس سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسلامی وزراء خارجہ کا اجلاس بلاکر عراق میں اہل سنت کا جوخون بہہ رہا ہےاسے روکنے کیلئےسب دہڑروں کوجمع کرکے بات چیت کے ذریعے عراق کی فرقہ ورانہ کشمکش کو ختم کرے۔
پریس سیکریٹری تحریک اھلحدیث پاکستان محمد عثمان صادق