موصل (جیوڈیسک) عراق کے شہر موصل اور صلاح الدین میں داعش اور سلامتی قوتوں کے درمیان جاری جھڑپوں کیوجہ سے اپنے گھر بار ترک کرنے والے افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
عراق ہلال احمر کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ 30 ہزار سے زائد شہریوں نے موصل کی تحصیل دیبیگے میں قائم کیمپ میں پناہ لے لی ہے۔40 ہزار سے زائد مہاجرین نے صلاح الدین کے مرکز تکریت میں سرکاری عمارتوں میں اور بعض نے اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں پناہ لے ہے جبکہ بعض افراد کرکیوک اور عراق کی کردی انتظامیہ کے علاقوں میں پناہ گزین ہو گئے ہیں۔
تمام مہاجرین کو خوردنی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں ان کا نفسیاتی علاج معالجہ کیا جا رہا ہے ۔اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہونے والے یہ افراد انتہائی کھٹن حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔