عراقی شہر سمارا میں فائرنگ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک

Iraqi

Iraqi

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے شہر سمارا میں فائرنگ کے واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایک حملہ آور نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

جس سے تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ایک اور واقعہ میں فائرنگ سے 2 مزدور ہلاک ہو گئے۔حالیہ دنوں میں عراق میں تشدد کی نئی لہر کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔