عراق خانہ جنگی نے شہریوں سے تفریح بھی چھین لی

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں کئی سالہ خانہ جنگی نے شہریوں سے سینما گھروں سمیت تفریح کے کئی ذریعے چھین لئے۔ ایک وقت تھا دارالحکومت بغداد سمیت ملک کیکئی شہروں میں موجود سینما گھر فلم بینوں سے بھرے ہوتے تھے لیکن آج حالت یہ ہے کہ دارالحکومت بغداد کا سات سو نشستوں والا سب سے بڑا سینما نجاہ ویران پڑا ہے۔ کسی دور میں یہاں ایک روز میں تین سے چار شو ہوا کرتے تھے۔

اور ہزاروں لوگ مقامی اور غیر ملکی فلمیں دیکھ کر دل بہلاتے تھے لیکن اب دن میں ایک شو ہوتا ہے جسے بمشکل تیس سے چالیس فلم بین ہی دیکھتے ہیں۔ سینما گھر کا بیشتر حصہ گرا کر دکانیں بنا دی گئی ہیں۔ آئے روز بم دھماکوں کے باعث لوگوں نے گھروں سے باہر نکلناچھوڑ دیا ہے۔