عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں واقع امام حسین اسپتال میں سوموار کی شب آتش زدگی کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے جب کہ 70 مریض جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کے سرکاری خبررساں ادارے (آئی این اے) نے بتایا ہے کہ جنوبی صوبہ ذی قار کےدارالحکومت ناصریہ میں واقع امام حسین ٹیچنگ اسپتال میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص تنہائی مرکز میں پڑے آکسیجن کے سلنڈروں سے آگ لگی ہے۔
اس سے قبل السامریہ ٹی وی نے خبر دی تھی کہ اسپتال کے آئسولیشن مرکز میں آگ لگنے سے درجنوں افراد جھلس گئے ہیں اور وہ اس مرکز میں پھنس کررہ گئے ہیں۔واقعے کے فوری بعد عراقی حکام نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور اسپتال میں لگی آگ پرقابو پانے کے لیے کوششیں جاری تھیں۔
عراق کےسرکاری ذرائع کے مطابق حادثے کی خود چھان بین کے لیے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی ذی قارشہر پہنچ گئے ہیں۔