عراق : انتخابی ریلی پر خود کش حملہ 33 افراد ہلاک

Relly Suicide Attack

Relly Suicide Attack

عراق (جیوڈیسک)عراق میں انتخابی ریلی پر خود کش حملے اور بم دھماکوں میں 33 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔بغداد غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بغداد سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر بعقوبہ میں عراقیہ سیکولر بلاک کے امیدوار کی انتخابی ریلی کے قریب دھماکہ خیز مواد سے لیس جیکٹ پہنے ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ 54 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینسز اور سویلین گاڑیوں کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا۔ دریں اثنا بعقوبہ اور ہلہ میں بھی تین مختلف بم دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔