عراقی انتہاپسند آئی ایس آئی ایس دیالہ کے فوجی بیس میں داخل

ISIS

ISIS

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں آئی ایس آئی ایس کے جنگجو دیالہ صوبے کے فوجی بیس میں داخل ہو گئے، جہاں سیکیورٹی فورسز سے ان کی شدید جھڑپ جاری ہے۔

آئی ایس آئی ایس کے جنگجوؤں نے دیالہ صوبے کے فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا۔

جہاں وہ بیس میں داخل ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے اور سیکیورٹی فورسز سے ان کی شدید لڑائی جاری ہے، جب کہ جنگجو شمالی قصبے کا کنٹرول پہلے ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔