بغداد (جیوڈیسک) عراق میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 16 افراد قتل کر دیئے۔ عراق میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع رپورٹ کے مطابق عراقی حکام نے بتایا ہے۔
کہ یہ واقعہ جنوبی بغداد میں اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آوروں نے ایک شیعہ خاندان کو نشانہ بنایا جو مقدس مقامات کی زیارت کیلئے جا رہا تھا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔