بغداد(جیوڈیسک)عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ کار بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات بغداد کے مختلف علاقوں میں ہوئے۔جب کہ ایک خودکش حملہ آور نے دھماخیز مواد سے بھرا ٹرک پولیس کے اڈے سے ٹکرادیا۔
پر تشدد واقعات میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے۔ابھی تک کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔دوسری جانب عراق میں امریکی حملے کو آج دس سال مکمل ہوگئے ہیں۔