واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کو زیر قبضہ علاقہ البغدادی سے پیچھے دکھیل دیا گیا گیا ہے۔
البغدادی جنوبی عراق کا علاقہ ہے جہاں سے صرف 5 کلومیٹر دور امریکی ایئر بیس ہے جہاں سینکڑوں فوجی تعینات ہیں۔
عراقی سیکیورٹی فورسز اور قبائلی جنگجوئوں نے داعش کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ان کے زیر قبضہ پولیس سٹیشن، دریائوں پر قائم پلوں سمیت پورا علاقہ خالی کر وا لیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق داعش کیخلاف کارروائی میں فورسز کی مدد کیلئے 26 فضائی حملے بھی کئے گئے۔