موصل (جیوڈیسک) عراقی شہر موصل میں واقع داعش کے ٹھکانوں پر جزیرہ قبرص کے پاس لنگر انداز فرانسیسی بحری بیڑے چارس ڈیگال سے پرواز کرنے والے طیاروں نے حملہ کیا۔
فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ان حملوں میں 8 عدد رافیل قسم کے طیارے استعمال کیے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال پیرس میں شارلی ہیبڈو جریدے کے دفتر پر داعش کے حملوں کے بعد فرانس بھِ اتحادی قوتوں میں شامل ہو گیا تھا۔