بغداد (جیوڈیسک) عراق کے صوبہ دیالہ کی مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 70 افراد اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال مشرقی صوبے دیالہ میں نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت مسجد پر دھاوا بول دیا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے۔
مسلح افراد مسجد میں اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ کس نے کیا اور نہ ہی کسی گروپ نے ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول کی۔