بغداد (جیوڈیسک) عراق میں شدید گرمی کے باعث حکومت نے 4 دن سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے کئی شہر ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اس گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں۔
بجلی نہ ہونے کے باعث لوگ ندیوں اور تالابوں کا رخ کر رہے ہیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگا کر گرمی بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والی گرمی کی شدید لہر 4 دن تک جاری رہے گی اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے جمعرات سے اتوار تک 4 دن عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔