واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے عراق میں اہم مقامات پر داعش کے قبضے کو ایک دھچکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ابھی ہار نہیں ہوئی ہے۔
اوباما نے عراقی شہر رمادی پر داعش کے قبضے کے بعد ایک امریکی نیوز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا” میرے خیال میں ہم جنگ ہار نہیں رہے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ رمادی کی شکست ایک دھچکہ ہے۔
اوباما نے عراق میں امریکی زمینی افواج کی واپسی کے امکان کو مسترد کردیا ہے مگر رمادی میں شکست نے امریکی حکمت عملی اور عراقی حکومت کی ساکھ کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔
اوباما نے رمادی میں شکست کا الزام عراق کی سکیورٹی فورسز کی ٹریننگ اور تازہ کمک کی کمی کے سر پر ڈال دیا۔ اوباما