عراق نے کہا ہے کہ بھارت کی معشیت کو سہارا دینے کیلئے ضرورت سے زیادہ تیل فراہم کرنے کیلئے عراق تیار ہے۔
عراقی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی معشیت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بھارت کو جس قدر تیل کی ضرورت ہوگی عراق اس کے لیے تیار ہے عراق نے اس بات کی یقین دہانی کر ادی۔
یاد رہے کہ ایران پر پابندیوں کی وجہ سے حالیہ مہینوں میں عراق بھارت کا دوسرا سب سے بڑا خام تیل فراہم کنندہ بن گیا ہے۔ عراق ایک دن میں 3.15 ملین بیرل خام تیل پیدا کرتا ہے اور 2020 تک اس پیداوار کو دگنا کرنا چاہتا ہے۔