موصل (جیوڈیسک) عراقی شہر موصل میں ایک کار بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔
موصل ضلعی مجلس کے سیکورٹی کمیشن کے صدر محمود الا جبوری نے انادولو ایجنسی کے صحافی کو بتایا ہے کہ موصل شہر کے مرکزی علاقے کے ایک ریستوران کے سامنے پارک شدہ حالت میں موجود گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس زور دار دھماکے سے دو افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں ، اس گاڑی کے کس کی جانب سے پارک کرنے کا تا حال تعین نہیں ہو سکا اور سیکورٹی قوتوں نے اس واقع کی چھان بین شروع کر دی ہے۔