بغداد (جیوڈیسک) عراقی شہر سمارا میں باغیوں سے لڑائی کے دوران ایک ایرانی پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ این این آئی کے مطابق جنگجو تنظیم اسلامی ریاست کے سربراہ ابوبکر البغدادی عراقی فوج سے جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہو کر شام فرار ہو گئے۔
عراقی میڈیا کے مطابق صوبہ انبار کے مغربی شہر القائم میں فوج نے مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنا پر فضائیہ کے تعاون سے کارروائی کی۔ عراقی رکن پارلیمنٹ کے مطابق زخموں کی شدت کے باعث البغدادی کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
اس خبر کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم یہ اطلاع درست ثابت ہوئی توداعش کیلیے زبردست جھٹ کا ثابت ہو گی۔ اے ایف پی کے مطابق البغدادی نے ایک وڈیو پیغام میں تمام مسلمانوں کو اپنی اطاعت کاحکم دیا۔ ادھرقطر کے سنی عالم یوسف القرادوی نے باغیوں کی طرف سے خلافت کے اعلان کی مخالفت کی ہے۔
عراق کے شمالی شہراربیل میں محصور 46 بھارتی نرسیں خیریت کے ساتھ بھارت پہنچ گئی ہیں۔ بھارت کاایک خصوصی طیارہ ان نرسوں کو لے کرہفتے کی صبح ممبئی پہنچا۔ واضح رہے۔
کہ نرسوں کے علاوہ عراق میں کام کرنے والے تقریباً 100 دیگر ہندوستانی بھی اسی جہازمیں بھارت لائے گئے ہیں۔ بھارتی بچوں نے عراق میں جاری جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ برطانیہ میں اسلامی ریاست سے منسلک سرگرمیوں کا حصہ بننے والے 3 شہریوں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے۔