عراق، ایرانی شہریوں کی بس پر بم حملہ

Iraq Bus Bomb Attack

Iraq Bus Bomb Attack

عراق (جیوڈیسک) مالی عراق کے شہر صلاحدین میں ایرانی شہریوں کے سوار ہونے والی بس کو ہدف بنانے والے حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

فوج سے منسلک صلاحدین آپریشن ہیڈ کوارٹر کے کیپٹن سعد محمد کا کہنا ہے کہ صوبہ صلاحدین سے منسلک بیلد تحصیل میں واقع قبرستان کی زیارت کے لیے جانے والے ایرانی شہریوں کو اس دہشت گرد حملے کا ہدف بنایا گیا ، جس دوران 7 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ صلاحدین شہر میں اہلِ تشیع کی جانب سے مقدس قبول قبول کردہ اماموں کی قبریں موجود ہیں۔

اس مقام کی زیارت کو آنے والے ایرانی شہریوں کی بسیں اکثر و بیشتر داعش کے بم اور خود کشوں کا ہدف بنتی رہتی ہیں۔